آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں ترمیم کا عندیہ

آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں ترمیم: وفاقی وزیر توانائی کا بیان

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کا عندیہ دے دیا ہے۔
قائم مقام وزیر توانائی گوہر اعجاز نے کہا کہ پیداواری لاگت بشمول صلاحیت چارجز اور ایندھن کی قیمت 35 روپے فی یونٹ ہے ۔
گوہر اعجاز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس نہ تو پاور پلانٹس چلانے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی ڈسکوز چلانے کی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سستی بجلی خریدنے کے لیے آئی پی پیز کے ساتھ فی گھنٹہ اجرت پر بات کرے۔
گوہر اعجاز کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ حکومت پاور پلانٹس اور ڈسکوز نہیں چلانا چاہتی ۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کیلئے بات چیت کی ہدایات دے چکا ہوں۔
اور معاہدوں کے آڈٹ کیلئے پہلے ہی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں