پاکستان ریلویز: مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ، نئی قیمتیں 19 جولائی سے نافذ
پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا
پاکستان ریلوے نے ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔
جس کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں میں اکانومی، اے سی سٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر، اے سی سلیپر کلاس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق میل،ایکسپریس اورانٹرسٹی مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں اضافہ کیاگیا ہے۔
جبکہ کرایوں میں اضافےکا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا۔
جمعہ 19 جولائی سےکرایوں میں اضافےکا اطلاق کردیاجائےگا ۔
جس کے لیےتمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فیئر ٹیبل اَپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں