سرمایہ کاری نہیں آرہی، ملک کی معیشت اور بجلی کے مسائل سنگین:مصطفیٰ کمال

سرمایہ کاری نہیں آرہی، ملک کے حالات خراب ہیں: مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بجلی کابل پاکستان کی بقاء اور سلامتی کا مسئلہ ہے۔
مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاور سیکٹر اور اس کے مسائل کے حل کے بارے میں بتایا تھا۔
مصطفیٰ کمال نے 9 روز قبل پریس کانفرنس میں بجلی کے مسئلے پر روشنی ڈالی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں غربت اور مہنگائی بڑھ گئی ہے۔
سرمایہ کاری نہیں آ رہی، ملک کی حالت خراب ہے۔سب جانتے ہیں کہ ملک کی معیشت کیسی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ معیشت کا سب سے بڑا زخم پاور سیکٹر کی بدانتظامی ہے۔
پورے ملک میں گپ شپ کا ٹورنامنٹ چل رہا ہے، جب کہ ملک میں پاور سیکٹر کا قرضہ 2600 ارب روپے ہے۔
بجلی وافر مقدار میں ہے لیکن لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ طلب 30 ہزار کے لگ بھگ ہے۔
بجلی کی پیداواری صلاحیت 45 ہزار تک ہے، جب کہ بجلی نہ ہونے پر بھی بھاری بل آرہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں