ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں: وزیر اعظم

ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی میں تاخیر نہیں ہوگی شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ میں ٹیکس ریفنڈز میں 800 ارب روپے کے فراڈ کا پتہ چلا ہے۔
فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت طویل اجلاس ہوا۔
شہباز شریف نے ٹیکس کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے اپیلٹ ٹربیونلز کی تعداد 100 تک بڑھانے۔
اور اپیلٹ ٹربیونلز کی کارکردگی جانچنے کے لیے ڈیش بورڈ تیار کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے ایف بی آر کے فراڈ ڈیٹیکشن اینڈ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے۔
پاکستان ریونیو آٹومیشن اتھارٹی میں اصلاحات سےمتعلق تجاویزپیش کرنےکی بھی ہدایت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں