کوٹہ سسٹم احتجاج بنگلادیش: مظاہرین کے مطالبات اور حکومتی ردعمل
بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں 2500 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہسپتالوں میں 150 سے زیادہ طلبا اور مظاہرین زیرعلاج ہیں۔
زیادہ تر زخمیوں کی آنکھوں میں ربرکی گولیاں لگی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کے ہیڈکوارٹرز کو آگ لگا دی ہے۔
جس میں کئی لوگ محصور ہیں،حکومت کی جانب سے پہلے انکار کے بعد اب مظاہرین سے مذاکرات کا اعلان کیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں