فیصلے پر مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا”
عدالتی فیصلےپرن لیگ نےپیپلزپارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کرلیا
مسلم لیگ نے تحریک انصاف کو خصوصی نشستیں دینے کے عدالتی فیصلے پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں سے مشاورت شروع کر دی۔
حکمران جماعت سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما آج پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی نمائندگی اسحاق ڈار، ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، عرفان قادر، احمد چیمہ کریں گے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سےفاروق ایچ نائیک،شیری رحمان، نئیربخاری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کےرہنما پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی پرپابندی اور تین رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے کے معاملے پر بریف کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں