نواز شریف کا اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ
محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے اجلاس سے قبل اتحادیوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس سے قبل اتحادیوں سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف خود اتحادیوں سے رابطہ کریں گے۔
مخصوص نشستوں پر فیصلے کے بعد نواز شریف دوبارہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
چوہدری شجاعت حسین اور دیگر سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کے حوالے سے حتمی مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور خارجی سطح کے معاملات پر غور حوض ہوگا۔
اجلاس میں اہم فیصلوں کےلئے قومی قیادت سے رابطوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے پیش رفت اور تیاریوں کے حوالے سے بریف کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں