خیبرپختونخوا کو 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ: اسمبلی نے قرارداد منظور کر لی

خیبرپختونخوا کو 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کی تجویز کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فضل الٰہی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کی۔
تجویز کے متن میں لکھا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 2 سے 3 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔
جب کہ وفاق کی جانب سے صوبے کو یہی بجلی 70 سے 100 روپے کے حساب سے دی جارہی ہے۔
متن میں وفاق سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صوبے کو 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرے۔
ایوان نے فضل الہی کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں