جمعیت علمائے اسلام اور تحریک انصاف کے رابطے تین ہفتے بعد بحال: مذاکرات کا آغاز

جمعیت علمائے اسلام اور تحریک انصاف کے درمیان رابطہ بحال، مذاکراتی کمیٹی کے قیام پر اتفاق

جمعیت علمائے اسلام اور تحریک انصاف کے رابطے تین ہفتے بعد بحال
جمعیت علمائے اسلام اور تحریک انصاف کے درمیان رابطہ تین ہفتے بعد بحال ہوگیا۔
کمیٹی کی سطح پر باضابطہ مذاکرات پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے گزشتہ رات مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اور ملکی سیاسی صورتحال، معاشی، آئینی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ناموں سے آگاہ کیا۔
جے یو آئی کی قیادت نے جلد مذاکراتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
مولانا فضل الرحمان نے دونوں جماعتوں کے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے مذاکرات میں طے کیا جائے گا کہ دونوں جماعتیں کن نکات پر آگے چل سکتی ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں