“پی ٹی آئی کے بانی عمران خان: سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کی خلاف ورزی ہے”
سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے:بانی پی ٹی آئی
عمران خان نے ا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا جمہوریت کا قتل ہے۔
ہماری جماعت پر پہلے ہی پابندی تھی، صدر، نائب صدر اور صدر کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں تھی۔
پارٹی والے پہلے بھی جیلوں میں تھے، اب بھی کہتے ہیں پارٹی پر پابندی لگا دیں گے۔
مریم نواز کہتی ہیں جج ٹھیک نہیں، جب ان کے کیسز ختم ہوئے تو جج ٹھیک تھے؟
ایلیٹ کلاس نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
یہ ایلیٹ کلاس ملک میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں کروانا چاہتی۔
میرا مطالبہ ہے کہ بنو واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔
کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک ملک متحد نہیں ہوگا دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں