چہلم امام حسین (ع) کے لیے سیکیورٹی انتظامات: حساس مقامات پر فوج اور رینجرز کی تعینا

چہلم امام حسین (ع) کے لیے سیکیورٹی انتظامات: حساس مقامات پر فوج اور رینجرز کی تعینا

محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارشات: چہلم کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید بڑھایا جائے

چہلم امام حسین (ع) کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے لیے سفارشات طلب
چہلم امام حسین (ع) کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل سگنلز بند کرنے سمیت حساس مقامات پر فوج اور رینجرز کے دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔
محرم الحرام کےلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے جلوس ومجالس کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری پنجاب نے چہلم امام حسین علیہ السلام کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے حساس مقامات پر فوج اور رینجرز کے دستے تعینات کرنے کی سفارشات طلب کرلی ہیں۔
اسی طرح حساس مقامات کی نشاندہی اور موبائل سگنل بند ہونے کی مدت کے لیے بھی سفارشات طلب کی گئی ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں فورس کی تعیناتی اور موبائل سگنلز سے متعلق31 جولائی تک سفارشات جمع کروائی جائیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں