پی ٹی آئی پر پابندی: اسد قیصر کا ردعمل اور سیاسی تاثرات
پی ٹی آئی پر پابندی لگنے یا نہ ہونے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، اسد قیصر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرتی ہے یا نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جمعہ کا احتجاج پرامن ہوگا۔
ہم اپنا نقطہ نظر رکھیں گے، مہنگائی، بجلی، گیس اور ٹیکسوں کے خلاف احتجاج ہوگا۔
اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی بھی احتجاج کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے خود وضاحت کی۔
انہوں نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کا نہیں کہا، پی ٹی آئی پر پابندی موخر کریں یا نہ کریں، ہمیں پرواہ نہیں۔
حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگائی تو یہ سیاسی خودکشی ہوگی، پابندی سے ہمیں سیاسی فائدہ ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں