سیاستی جماعتوں کے عسکری ونگ پر پابندی لگانے کی تجویز، رانا مشہود کا انکشاف

وزیراعظم پروگرام: آئی ایم ایف کے بغیر پیٹرول 1200 روپے فی لیٹر ہوتا، رانا مشہود

آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو پیٹرول 1200 لیٹر ہوتا: رانا مشہود
وزیراعظم پروگرام کے چیئرمین رانام شہود نے ملک میں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔
کہ آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ہوتا تو یہاں پیٹرول 1200 روپے فی لیٹر دستیاب نہ ہوتا۔ اور بجلی 400 فی یونٹ ہو تی۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے دورہ کراچی کے موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی خود کہتے تھے کہ اگر ہم آئی ایم ایف کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے۔
پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا۔ یہ ان کی حکومت کے جانے کے بعد ہوگا۔
پھر وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ سے آئی ایم ایف کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے کہتے پائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ پر پابندی لگائی جائے۔
پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعے پر معافی مانگے، پاکستان مخالف قوتیں ناکام ہوں گی۔
سیاست کا حق سب کو ہے لیکن دہشت گردی کی اجازت کسی کو نہیں۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 تک جب ہم ہر سال ہائر ایجوکیشن کا بجٹ بڑھا رہے تھے اور جب نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں نااہل کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں