مبینہ ویڈیو: عظمیٰ بخاری کی درخواست کے تحت عدالتی کارروائی کا امکان
عظمیٰ بخاری نے مبینہ ویڈیو پر عدالت سے کارروائی کی درخواست کر دی۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے مبینہ ویڈیو پر کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
عظمیٰ بخاری نے درخواست میں ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا ہے۔
اور موقف اختیار کیا ہے کہ فلک جاوید نامی خاتون نے ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فلک جاوید ماضی میں بھی کئی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔
عدالت فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے، عدالت ایف آئی اے کو فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک جماعت نے بدتمیزی کا طوفان برپا کر رکھا ہے۔
اور سوشل میڈیا پر منفی تشہیر کی جا رہی ہے۔ کیا صرف تحریک انصاف کو عدالتوں سے انصاف ملے گا؟
عام شہری کی حیثیت سے انصاف لینے آئی ہوں انہیں انصاف دیا جائے۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو متاثرین کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں