شہباز شریف ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کا اعلان کیا

شہباز شریف ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم 30 جولائی کو نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے 22 جولائی سے 25 جولائی تک پاکستان کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے جرمن واقعے پر افغان حکومت سے کارروائی پر بات کی۔