سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون ہونا چاہیے، طلال چوہدری کا مطالبہ

پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین پر عمل نہ ہونے پر طلال چوہدری کا بیان

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون ہونا چاہیے، طلال چوہدری
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا سے متعلق قوانین موجود ہیں۔
لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین پر عمل نہیں ہوتا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔
کوئی اصول نہیں تھا، سوشل میڈیا پر لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔
اس کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی اداروں کو تفتیش کو صحیح طریقے سے کرنے کی سہولتیں ہونی چاہئیں۔
حکومت کا فرض ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق تمام تکنیکی سہولیات ایجنسیوں کو فراہم کرے ۔
جو دنیا بھر میں استعمال ہوتی ہیں، قوانین پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا جاتا؟
قوانین پر پاکستان میں کیوں عمل نہیں ہوتا، قوانین نہیں ہوں گے تو کنٹرول کیسے ہو گا۔
عوام پر بڑھتے ہوئے ٹیکسز سے متعلق سوال کے جواب میں طلال چوہدری کا کہنا تھا ملک میں ٹیکس جی ڈی پی کی شرح خطرناک حد تک کم ہے جبکہ دنیا بھر میں ٹیکس دیکر ہی ملک چلتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں