پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا دوسرا روز، سپلائی متاثر

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال: شٹر ڈاؤن اور بکنگ بند، حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں

پاکستان گڈزٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا دوسرا روز بھی جاری
پاکستان گڈزٹرانسپوٹرز کی ملک گیرپہیہ جام ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی، گڈزٹرانسپورٹرز نے شٹر ڈائون کرکےبکنگ بند کردی۔
سبزیوں، پھلوں ، دالوں سمیت دیگراشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔
پاکستان گڈزٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا دوسرے روز میں داخل ہوگی۔
مطالبات کی منظوری کے لئے گڈز ٹرانسپورٹرزملک گیراحتجاج کر رہے ہیں۔
اکبری منڈی ، بادامی باغ سمیت دیگرمقامات پرکاروبارٹھپ ہوگیا۔
گڈزٹرانسپوٹرزنے شٹر ڈائون کرکےبکنگ بند کردی ہے۔
گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے صدرطارق نبیل کا کہنا ہےپاکستان بھرمیں گڈزٹرانسپورٹرز کی بکنگ کل سےبند ہے۔
دیگرشہروں سے لاہور میں آنیوالی سبزیوں ، پھلوں، دالوں سمیت دیگراشیا ضروریہ کی سپلائی بری طرح متاثر ہے۔
اس کے باوجود تاحال حکومت کی جانب سے کوئی مزاکرات نہیں کیے گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں