بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی تعداد 29 ہزار تک پہنچ گئی: تفصیلات اور وجوہات

سینیٹ کمیٹی نے انکشاف کیا: بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی تعداد 29 ہزار

بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی تعداد 29 ہزار تک پہنچ گئی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تعداد 29 ہزار، سعودی عرب میں 9 ہزار اور متحدہ عرب امارات میں ساڑھے 9 ہزار پاکستانی قید ہیں۔
افیئرز کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرون ملک زیر حراست پاکستانیوں کی تعداد پر بات چیت کی گئی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ زیر حراست پاکستانیوں کی مکمل تفصیلات قائمہ کمیٹی کو پیش نہیں کی گئیں۔
وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا تھا کہ بیرون ملک قید زیادہ تر پاکستانیوں کے مکمل نام اور وجوہات متعلقہ ملک نے ہمیں فراہم نہیں کیں۔
متحدہ عرب امارات میں 9500 پاکستانی زیر حراست ہیں لیکن ہمیں ان افراد کے نام اور پتے معلوم نہیں ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں