پی ٹی آئی کو پیشکشوں کا وقت ختم: سینیٹر عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کے لیے مزید پیشکشیں نہیں: سینیٹر عرفان صدیقی کی وضاحت

پی ٹی آئی کو اب کوئی آفر نہیں ملے گی، سینیٹر عرفان صدیقی
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ (پی ٹی آئی) کو پیشکشوںکاوقت ختم ہو گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی پیشکش نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جب مذاکرات کیلئے آئے گی تو دیکھیں گے۔
پی ٹی آئی ایک عرضی لے کر ” چوروں“ اور ”ڈاکوؤں“ کے دروازوں پر بھی آجائے۔
ہمارے دروازے پہلے بھی کھلے تھے اور اب بھی کھلے ہیں لیکن اب پیشکش نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر میں انتخابات کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر خود بھی دیکھ رہے ہیں اور اپنے کارکنوں کو بھی دکھا رہے ہیں۔
دسمبر بھی گزر جائے گا پھر 2025ء شروع ہو جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ نہیں ہونے والا حکومت ،انشاءاللہ 5 سال پورے کرے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں