چینی کی قیمت میں اضافہ: برآمدی اجازت کے بعد مقامی نرخوں میں اضافے کی تفصیلات

چینی کی قیمت میں اضافہ: وزارت صنعت و پیداوار کا نوٹس اور شوگر ملز ایسوسی ایشن سے وضاحت طلب

چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد قیمتوں میں اضافہ
چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ .
خوردہ قیمت 145.15 روپے سے بڑھ کر 147.71 روپے فی کلو ہوگئی۔
وزارت صنعت و پیداوار نے چینی کی قیمت میں دو روپے چھپن پیسے فی کلو اضافے کا نوٹس لے لیا۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے قیمتوں پر وضاحت طلب کر لی گئی۔
دستاویز میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کیلئے چینی کا ایکسپورٹ کوٹہ معطل کرنے کا عندیہ دیدیا۔
برآمدی چینی کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی اور شوگر ایڈوائزی بورڈ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں