ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کر لیا: جولائی میں ٹیکس وصولی کا جائزہ
ایف بی آر نے نئے مالی سال کے پہلے مہینے ہدف سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کر لیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے نئے مالی سال کے پہلے مہینے ہدف سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے جولائی میں 659 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے جبکہ جولائی میں ٹیکس وصولی کا ہدف 656 ارب روپے مقرر تھا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق مقررہ ماہانہ ہدف سے 3 ارب 20 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا ہے۔
جولائی میں انکم ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 307 ارب روپے جمع کیے گئے۔
اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 37.4 ارب روپے جمع ہوئے۔
کسٹمز ڈیوٹی کے تحت 91.7 ارب روپے وصول کیے گئے۔
علاوہ ازیں جولائی میں 77.9 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں