“ریلوے نے اے سی اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں کمی کر دی، نیا نوٹیفکیشن جاری”
ریلوے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ریلوے میں سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔
ریلوے نے مسافر ٹرین کی کلاسز کے کرایوں میں کمی کردی ہے۔
اے سی کلاس کا کرایہ 100 روپے سے کم کر کے 150 روپے جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ 50 روپے کم کر دیا گیا ہے۔
۔محکمہ ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
کرایوں میں کمی کا اطلاق 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہو گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کمی کے بعد 269 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے ۔
جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں