ڈیجیٹل دہشت گردی ہو رہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں””عظمیٰ بخاری

“عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے مسائل بڑھ رہے ہیں”

ڈیجیٹل دہشت گردی ہو رہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں، عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی ہو رہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دنیا بھر میں جتنے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس چل رہے ہیں۔
وہ کس کردار کے تحت چل رہے ہیں، میڈیا اکاؤنٹس کے لیے قوانین موجود ہیں۔
پاکستان میں ہر کوئی کسی بھی قسم کی پوسٹ کرسکتا ہے۔ یہ کرنا، اس میں کوئی روک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔
اب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو قواعد و ضوابط کے مطابق استعمال کیا جائے گا، ہم سوشل میڈیا کے خلاف نہیں۔
پاکستان میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو دنیا بھر کی طرح ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک ایسے نہیں چلتا جیسے ہم پاکستان کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امید ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گی۔
چیف جسٹس صاحبہ نے جو آج سوالات اٹھائے وہ پارلیمان اور دیگر اداروں کیلئے بھی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں