“اگست میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی: کراچی، بلوچستان اور دیگر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان”
جولائی کے مقابلے اگست میں زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی میں ملک بھر میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں تاہم جولائی کے مقابلے اگست میں زیادہ بارشیں ہوں گی۔
بلوچستان اور سندھ کے شہروں میں اچانک سیلاب آسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج سے کراچی اور سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
3 سے 4 روز تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اس عرصے کے دوران بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں بھی تیزبارش کا امکان ہے۔
سرفراز کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان اورسندھ بلوچستان کھیرتھر پہاڑی سلسلے میں تیز بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی خان میں بھی مزید تیز بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ اسپیل6،7 اگست تک چلے گا۔
ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاورمیں بھی بادل برسیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں