“نیپرا کی جانب سے پاور کمپنیوں پر عائد جرمانے کی تفصیلات: 3 سالوں میں 1 ارب 47 کروڑ کا جرمانہ”

“پاور کمپنیوں پر عائد جرمانے: نیپرا نے تین سالوں میں 1 ارب 47 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا”

ہر قسم کی پاور کمپنیوں پر کتنا جرمانہ عائد کیا گیا؟ تفصیلات آ گئی
نیپرا کی جانب سے ہر قسم کی پاور کمپنیوں پر عائد جرمانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
نیپرا دستاویزات کے مطابق 3 سالوں میں بجلی کمپنیوں کو 1 ارب 47 کروڑ 45 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو 48 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، 3سالوں میں ٹرانسمیشن کمپنیوں کو 9 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔
3سال میں تقسیم کا رکمپنیوں کو سب سے زیادہ جرمانے کیے گئے۔
دستاویز کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کو تین سال میں 77 کروڑ 95 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، نیپرا نے سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کو 12 کروڑ روپے جرمانہ کیا۔
مالی سال2023-24کو ڈسکوز کو 46 کروڑ 55 لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔
بجلی پیداواری کمپنیوں کو2022- 23میں سب سے زیادہ 46 کروڑ جرمانہ ہوا۔
تمام کمپنیوں کونیپراقواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پرجرمانےہوئے۔
لوڈ شیڈنگ زیادہ کرنےپربھی نیپرانےتقسیم کارکمپنیوں کوجرمانے کیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں