ایران کے اسرائیلی حملوں کا جواب: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

ایران کے اسرائیلی حملوں کا جواب اور مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال

ایران آج اسرائیلی حملوں کا جواب دے سکتا ہے: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ
تہران اور بیروت پر حملوں کے ردعمل میں ایک امریکی ویب سائٹ نے اسرائیل کو ایرانی حملوں سے خبردار کیا ہے۔
امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پیر کو تہران اور بیروت میں اسرائیلی حملوں کا جواب دے سکتا ہے۔
امریکی ویب سائٹ نے امریکی اور اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور اس کے پراکسی پیر تک اسرائیل پر حملہ کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران کا حملہ 13 اپریل جیسا لیکن پہلے سے زیادہ وسیع پیمانے پر ہوگا اور ایران اس بار لبنان سے حزب اللہ کو بھی اپنے ساتھ شامل کرسکتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ مائیکل کوریلا گزشتہ روز مشرق وسطیٰ پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران پر براہ راست حملے کا حکم دیدیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں