کشمیری عوام کی ہمت اور بہادری: وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام کی ہمت اور بہادری کو سراہا

وزیراعظم، آج میں کشمیری عوام کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج کے دن کشمیری عوام کی بے مثال ہمت، حوصلے اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن پاکستانی قوم اور حکومت کو استحصال کے سیاہ دنوں کی یاد دلاتا ہے۔
5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نئے اور گھناؤنے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ جموں اور کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے۔
لیکن زمینی صورتحال بھارت کے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی دعوؤں کا پردہ فاش کرتے ہیں۔
حقیقی کشمیری قیادت کو خاموش کرنے اور میڈیا کی آواز دبانے کیلئے ہر گھناؤنا ہتھکنڈا اپنایا جا رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں