ورلڈ بینک پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض دے گا: تفصیلات

ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 8.7 بلین ڈالر قرض: منصوبوں کی تفصیل

ورلڈ بینک پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک آئندہ 5 سالوں میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کا قرضہ دے گا۔
یہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبوں پر کام جاری ہے۔
منصوبوں کی کل لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے، پاکستان کو 6 ارب 16 ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
ورلڈ بینک 2029 تک 8.7 بلین ڈالر کا اضافی قرض فراہم کرے گا۔ دستاویزات کے مطابق داسو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ فیز ون کے لیے 1 بلین ڈالر کی اضافی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔
پنجاب کے سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی کے منصوبے کے لیے 500 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
جس میں خیبر پختونخوا کے دیہی علاقوں کو پانی کی فراہمی کا 440 ملین ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
آؤٹ ریچ کے لیے 300 ملین ڈالر، کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجنسی کے لیے 100 ملین ڈالر، ایف بی آر میں اصلاحات، پنجاب ہیومین کیپٹل سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں