پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے: تفصیلات

ممتاز مصطفیٰ کا انتقال: پی ٹی آئی رہنما کی وفات پر تعزیت

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ 171 کے رکن ممتاز مصطفیٰ انتقال کر گئے۔
ممتاز مصطفی دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے، ممتاز مصطفیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا۔
پارلیمنٹ لاج میں رہائش پذیر تھے، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی آگاہ کیا گیا۔
۔ممتاز مصطفیٰ کچھ عرصہ قبل روڈ حادثے میں زخمی ہوئے تھے، وہ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
ممتاز مصطفی کی وفات پر ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور ڈسٹرکٹ بار میں ایک ماہ کے لیے تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔
قومی اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سمیت حکومت اور اپوزیشن بینچون سے تعلق رکھنے والے اراکین نے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اراکین نے ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں