امیتابھ بچن کا وعدہ: ایشوریا رائے کے نام پر کالج بنانے کا وعدہ پورا نہ ہو سکا

امیتابھ بچن کی بہو ایشوریا رائے سے کیا گیا وعدہ: کالج کی تعمیر کا حال

امیتابھ بچن اپنی بہو ایشوریا رائے سے کیا گیا وعدہ پورا نہ کر سکے۔
ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ اور مایہ ناز اداکار امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا رائے سے کئی سال قبل ایک وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہ ہوسکا۔
گزشتہ کچھ عرصے سے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ۔
اس جوڑے کی شادی کے بعد سے مداح مسلسل ان خبروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
طلاق کی خبروں کی وجہ سے بچن خاندان بھارتی میڈیا کی سرخیوں میں ہے۔
اس خاندان سے متعلق پرانی ویڈیوز، انٹرویوز اور خبریں ایک بار پھر میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2008 میں ریاست اتر پردیش کے امیتابھ بچن نے ضلع بارہ بنکی کے گاؤں دولت پور کے لوگوں اور ایشوریہ رائے سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی بہو کے نام پر یہاں ایک کالج بنائیں گے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ جیا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے کے ہمراہ کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا۔
اُنہوں نے اس کالج کا نام ‘ایشوریا بچن کنیا ماہا ودیالے’ رکھا تھا۔
خاتون ٹیچر اور گاؤں کے لوگوں کی کوشش سے کالج کا تعمیراتی کام مکمل ہوا اور پھر اس کالج کا نام ‘دولت پور ڈگری کالج’ رکھا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں