“خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا حکم: بنگلہ دیشی صدر کی زیر صدارت اجلاس”
بنگلہ دیشی صدر کا سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا حکم
سابق وزیر اعظم کے استعفیٰ اور فوج کے قبضے کے چند گھنٹے بعد بنگلہ دیشی صدر محمد شہاب الدین نے جیل میں بند سابق وزیر اعظم اور حزب اختلاف کی اہم رہنما خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہاب الدین کی زیر صدارت اجلاس میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کو فوری طور پر رہا کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل وقار الزماں، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں طلبہ کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے تمام افراد کو رہا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور اجلاس میں عبوری حکومت بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں