“صدر محمد شہاب الدین نے احتجاجی دباؤ کے تحت پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان”
بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔
بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے احتجاج کرنے والے طلباء کی ڈیڈ لائن سے قبل پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق صدر محمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
دوسری جانب احتجاج کرنے والے طلباء نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
ڈاکٹر محمد یونس نے عبوری حکومت کی قیادت کی دعوت قبول کر لی۔
ترجمان نے بتایا ڈاکٹرمحمد یونس پیرس میں طبی معائنے کیلئے موجود ہیں ۔ جلد وطن واپس آئیں گے۔
قبل ازیں بنگلا دیش کے احتجاجی مظاہرے امریکا تک پہنچ گئے۔
مشتعل مظاہرین نے نیویارک میں قونصل خانے پر دھاوا بولا اور شیخ مجیب الرحمان کی تصویر اتار دی گئی ۔
حکام نے مظاہرین کو پرامن رہنے کی تلقین کی۔ جس پر طلبا نے احتجاج کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں