“اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن: 8 ٹیمیں تشکیل”

“ڈی سی اسلام آباد نے پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان”

پلاسٹک بیگز کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ
انتظامیہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے 8 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
یہ ٹیمیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کارروائی کریں گی۔
ٹیموں کی نگرانی اسلام آباد کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے کہا کہ شہر میں پولی تھین بیگز کے استعمال کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ڈی سی عرفان نواز کا مزید کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں