“سوئی گیس فیلڈ میں جدید کمپریسرز کی تنصیب سے گیس کی سپلائی میں بہتری”
بلوچستان میں سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی اور پریشر میں اضافہ
پی پی ایل کے مطابق بلوچستان میں سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی اور پریشر میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوئی گیس فیلڈ میں 7 جدید کمپریسرز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔
گیس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 4 ماہ کے اندر ایم ایس ایل کمپریسرز لگائے گئے ہیں۔
پی پی ایل کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس سسٹم میں یومیہ 19 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس شام ہے۔
سوئی سدرن گیس کے نیٹ ورک میں سپلائی اور پریشر بہتر ہوگا۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے اہم ڈویلپمنٹ سے حکومت اور اسٹاک ایکسچیبج کو آگاہ کردیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں