حافظ نعیم الرحمان کی تجویز: جاگیرداروں پر ٹیکس لگائیں”

“ٹیکس کا بوجھ ہٹانے کیلئے جاگیرداروں پر عمل کریں”

بڑے جاگیردار حکومت کا حصہ ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے، حافظ نعیم الرحمان
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے بڑے جاگیردار حکومت کا حصہ ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے۔
، ہمارا مطالبہ ہے جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے اور تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس کا بوجھ ہٹایا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کل کا دن بہت اہم ہے،کل انشاء اللہ آگے کی طرف مارچ کریں گے۔
جماعت اسلامی قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی، آج بھی جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی پوری تیاری کے ساتھ حکومت سے بات چیت کررہی ہے۔
اس دھرنا میں اگر مقاصد حاصل کرلیے تو یہ نقطہ آغاز ہوگا انجام نہیں، اس کے بعد ایک بڑی جدو جہد کریں گے۔
ہماری تحریک تصادم سے گریز کرے گی، سارے سیاسی قیدیوں کو آزاد ہونا چاہیے۔
ساری سیاسی جماعتوں کو جلسہ و جلوس کی اجازت ہونی چاہیے ،لوگوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں