پنجاب حکومت نے کمشنرز اور ڈی سیز کے اختیارات میں اضافہ کر دیا

پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے فنڈز میں اضافہ

کمشنرزاورڈی سیز کےاختیارات میں مزید اضافے کی منظوری
پنجاب حکومت نے محکموں، کمشنرز اور ڈی سیز کے اختیارات میں مزید اضافے کی منظوری دے دی۔
لاہور میں کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے پنجاب ڈیلی گیشن آف فنانشل پاورز رولز 2016 میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔
تقریباً 23 سال بعد ڈی سی اسکیموں کے لیے منظور شدہ رقم۔ اسے 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جنب سے جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق ڈویژنل کمشنرز کیلئے اسکیم کیلئےرقم 20 کروڑ سے بڑھا کر 40 کروڑ کرنے کی منظوری دی گئی ہے،
محکموں کوترقیاتی اسکیموں کیلئے40 کروڑسے بڑھا کر 80 کروڑ تک کے اختیارات دے دیے گئےہیں۔
حکومت پنجاب نے دستاویزات میں اپنا موقف اختیار کیا کہ بڑھتی مہنگائی کےباعث ترقیاتی اسکیموں کی لاگت میں اضافے کے پیش نظر فنانشل بریکٹ کو بڑھایا گیا ہے
، صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی فنانشل بریکٹ کو10سے بڑھاکر20ارب کرنےکی سفارشات وفاق کوبھجوانےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں