“شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش واپس کب آئیں گی؟ سجیب واجد جوئے کی وضاحت”
شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش کب واپس آئیں گی؟ بیٹے کا اہم انکشاف
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے صاحبزادے سجیب واجد جوئے نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری حکومت کی جانب سے نئے انتخابات کرانے کے فیصلے کے بعد شیخ حسینہ واجد اپنے ملک واپس آئیں گی۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ الیکشن لڑیں گی یا نہیں۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق کئی ہفتوں جاری رہنے والے مہلک مظاہروں کے بعد حسینہ واجد استعفی دے کر ہمسایہ ملک بھارت فرار ہو گئی تھیں۔
بعد ازاں نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں نگراں حکومت نے جمعرات کو حلف اٹھایا۔
جسے انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔
روزنامہ ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکا میں مقیم حسینہ واجد کے صاحبزادے سجیب واجد جوئی کا کہنا تھا کہ فی الحال وہ بھارت میں ہیں۔
جب عبوری حکومت انتخابات کرانے کا فیصلہ کرے گی تو وہ بنگلہ دیش واپس چلی جائیں گی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں