“پنجاب میں 27 کواڈ کاپٹرز خریدے جائیں گے: انسداد دہشت گردی کے لیے جدید ٹیکنالوجی”

“پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے لیے 27 کواڈ کاپٹرز کی خریداری”

پنجاب میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے 27 کوپٹرز خریدے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے پنجاب میں نگرانی اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے ستائیس کواڈ کاپٹرز خریدے جائیں گے۔
پنجاب کابینہ نے پے لوڈ لے جانے والے کواڈ کاپٹر کی خریداری سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب کی سمری کی منظوری دے دی۔
اس کے ساتھ ہی 27 کواڈ کاپٹرس کی خریداری کے لیے 21.4 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے حکومت پنجاب کو دی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ پے لوڈ لیجانے والے کوآڈ کاپٹرز ایک وقت میں اسی ایم ایم کےدومارٹرگولےٹارگٹ پرداغ سکتےہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں