“صنم جاوید ایک بار پھر مشکل میں: لاہور کی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے”

“صنم جاوید کے لیے مشکلات بڑھ گئیں: عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے”

صنم جاوید ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئیں!
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔
عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شادمان تھانے میں 9 مئی کو ہونے والے حملے اور دیگر مقدمات کی سماعت کی۔
عدالت نے صنم جاوید کی حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نےروبینہ جمیل کی حاضری معافی کی درخواست مستردکردی۔
جس کے بعد روبینہ جمیل حاضری معافی کی درخواست خارج ہونےپرعدالت پہنچ گئی۔
عائشہ علی بھٹہ بھی حاضری معافی کی درخواست خارج ہونےپرپیش ہوئی۔
تاہم پیش ہونےپرعدالت نے 2خواتین کےوارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔
عدالت نے کہا کہ ملزمان کے غیر حاضر ہونے سے ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں