“امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کو اسرائیل پر ممکنہ جوابی حملے سے خبردار کیا”

“ایران کو ممکنہ جوابی حملے کا انتباہ: صدر جو بائیڈن کا بیان”

امریکی صدر نے ایران کو ممکنہ جوابی حملے سے خبردار کیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر ایران کو اسرائیل پر ممکنہ حملے سے خبردار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کارروائی سے باز رہنے کا پیغام دیا۔
صدر جو بائیڈن نے یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر ایک فضائی حملے کے جواب میں ایک ایرانی راکٹ اور ڈرون حملے کے بعد اسی طرح کا انتباہ جاری کیا تھا۔
جس میں دو اعلیٰ جنرلوں سمیت ایرانی پاسداران انقلاب کے سات رہنما مارے گئے تھے۔
31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل اور بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
حماس اور ایران نے اسرائیل پر اسمٰعیل ہنیہ کے قتل کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ تل ابیب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں