“بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے کہا: حسینہ واجد کی پارٹی پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں”

“بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی پارٹی پر پابندی کے حوالے سے وزیر داخلہ کا وضاحتی بیان”

حسینہ واجد کی پارٹی پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، وزیر داخلہ
بنگلہ دیش کے نئے وزیر داخلہ سخاوت حسین نے کہا ہے کہ ملک چلانے والی عبوری حکومت کا سبکدوش ہونے والی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ہم اس سے انکار نہیں کرتے کہ جماعت نے بنگلہ دیش کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔
سخاوت حسین نے صحافیوں کو کہ جب بھی الیکشن ہوں گے تو انہیں الیکشن لڑنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں پوسٹل، ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اور اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن (ایس اے ڈی) کے مرکزی رہنما ناہد اسلام نے کہا تھا کہ شیخ حسینہ واجد وطن واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔
علاوہ ازیں 11 اگست کو بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کی وجہ سے مستعفیٰ ہونے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے امریکا پر اپنی حکومت گرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اقتدار سے اس لیے نکالا گیا
کیوں کہ میں نے امریکا کو سینٹ مارٹن کے جزیرے پر کنٹرول دینے سے انکار کردیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں