حسینہ واجد کی بنگلہ دیش واپسی مزید مشکل: نئے مقدمات کا سامنا

حسینہ واجد کی بنگلہ دیش واپسی پر مزید مشکلات: 6 نئے مقدمات درج

حسینہ واجد کی بنگلہ دیش واپسی مزید مشکل ہو گئی ہے۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مزید چھ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
حسینہ واجد کے خلاف درج کیے گئے نئے مقدمات میں قتل اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمات شامل ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمات کی تعداد 28 ہو گئی ہے جن میں قتل کے 23 مقدمات بھی شامل ہیں۔
سابق وزیراعظم کے بیٹے، بیٹی اور بہن کو شریک ملزم بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 5 اگست کو ملک میں مظاہروں میں شدت آنے کے بعد حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئیں تھیں۔
جبکہ ہنگاموں میں 400 سے زائد جانیں گئیں ، احتجاج کا سلسلہ بنگلہ دیش کے 26 سے زائد شہروں میں پھیل چکا تھا ۔
بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم ہو چکی ہے اور اصلاحات کا اعلان کر دیا گیاہے ،۔
اصلاحات مکمل ہونے پر نئے الیکشنز کروانے کا اعلان کیا جائے گا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں