ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ: 35 جاں بحق، 18 زخمی

ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35 افراد جاں بحق
ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔
جس کے باعث 35 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ایران سے عراق جانے والی زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 53 زائرین سوار تھے۔
ان میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر شہروں سے ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں