“آرمی چیف جنرل عاصم منیر: پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے، سوشل میڈیا کی ہیجان انگیزی سے دور رہیں”
جو پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟، آرمی چیف
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جو پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟
بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے ۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ آپکی آنکھوں کی چمک دیکھ کر یقین ہوا پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
آزاد ریاست کی اہمیت لیبیا ، شام ، کشمیر اور غزہ کےعوام سے پوچھیں، علم انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا ہیجان اور فتنے سے دور رکھنا ریاست کی ذمے داری ہے۔
عوام ، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی تحفظ اور ترقی کا ضامن ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہے ،۔
میرا یہ ایمان ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں دہشتگردی کے خلاف فتح مبین عطا کرے گا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں