اڈیالہ جیل کا قیدی ملک کے لیے ایماندار نہیں عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کا اڈیالہ جیل کے قیدی پر تنقید: ملک سے وفاداری کا سوال

اڈیالہ جیل کا قیدی ملک کا وفادار نہیں، عظمیٰ بخاری
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی ملک سے نہیں ملک کے لیے ایماندار ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ جلسہ ہو رہا ہے، جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے، وہ آ رہے ہیں، ایڈجسٹ ہو گئے۔
ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسہ، احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر سیاست اور تنقید برائے اصلاح جیسی جمہوری روایات سے انکا کوئی تعلق نہیں۔
جو شرانگیزی آپ پریس کانفرنسز اور سوشل میڈیا پر پھیلاتے، وہی شرانگیزی جلسے میں پھیلانی تھی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی لوگ پرامن جدوجہد کرتے غیر سیاسی لوگ عوام میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کو جدوجہد کا نام دیتے ہیں، ۔
پاکستان کا نوجوان اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے کوچ کی حقیقت جان چکا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی ملک سے مخلص ہے نہ قوم سے مخلص ہے، ڈیجٹل دہشتگرد شدت پسندی کا آخری درجہ ہوتے ہیں۔
ڈیڑھ سال سے ہر سیاسی لیڈر اور اداروں کے سربراہان کے خلاف غلیظ ترین مہم چلانے والے کہتے ہیں ہم پرامن لوگ ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں