آئی جی پنجاب اور اعلیٰ افسران رحیم یار خان پہنچ گئے، کچہ مچھکہ کا دورہ کریں گے

رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد آئی جی پنجاب اور اعلیٰ افسران کا دورہ، زخمیوں سے ملاقات

آئی جی پنجاب رحیم یار خان اعلیٰ پولیس افسران کے ہمراہ پہنچ گئے۔
رحیم یار خان: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال سمیت دیگر اعلیٰ افسران رحیم یار خان پہنچ گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پنجاب پولیس کی دیگر اعلیٰ قیادت کے ہمراہ کچہ مچکے میں کرائم سین اور پولیس کیمپوں کا دورہ کریں گے۔
آئی جی پنجاب سانحہ کچہ مچھکہ ہسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔
اور سینئر پولیس افسران سانحہ کچہ ماچھکہ کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کریں گے۔
کچہ ماچھکہ کے سانحہ میں گزشتہ رات ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے۔
رحیم یار خان پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا، پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں