سندھ میں انسداد منشیات فورس بنانے کا فیصلہ: تفصیلات اور منصوبہ بندی

انسداد منشیات فورس سندھ میں: وزیر داخلہ ضیا لنجار کی وضاحت

سندھ میں انسداد منشیات فورس بنانے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے صوبے میں اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ و قانون ضیا لنجار کے مطابق قانون اگلے ہفتے سندھ اسمبلی میں منظور کیا جائے گا۔
جو افسران ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے تھے، اب پوری ریاست میں الگ سے نارکوٹکس فورس ہوگی۔
جب کہ نارکوٹکس فورس کا سربراہ ڈی جی ہوگا جو گریڈ اکیس یا بیس کا افسر ہوگا۔وزیرداخلہ سندھ کہتے ہیں کہ نارکوٹکس فورس کا سربراہ پولیس اور سول سروس دونوں سے ہوسکتا ہے۔
صوبے کے ہر ضلع میں انسداد منشیات عدالتیں ہوں گی، قانون سازی موجودہ سیشن میں ہی کرلی جائے گی۔
وزیر قانون سندھ ضیاء لنجار نے مزید کہا کہ کچھ شقوں میں ترامیم ہورہی ہیں۔
کس رینک کا آفیسر کس مقدار کی منشیات کی تحقیقات کرسکتا ہے اس پر مشاورت جاری ہے۔
جب کہ فورس کے دفاتر، موبائلز اور یونیفارم سب علیحدہ ہوں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں