“پی ٹی آئی سے تعلقات بہتر رکھنے پر مولانا فضل الرحمان کا موقف اور ملاقات کی تفصیلات”
تحریک انصاف سے بہتر تعلقات رکھیں گے، مولانا فضل الرحمان
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفود کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
مولانا فضل الرحمان نے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی سے اچھے تعلقات رکھیں گے اور اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمن کا گفتگومیں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے تعلقات بہتر رکھیں گے اتحاد میں شامل نہیں ہو نگے۔
اتحاد میں شمولیت سے انکار کے بعد پارلیمنٹ میں تعاون پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ہوا۔
پارلیمنٹ اور دیگر معاملات پر ایشو ٹو ایشو مشاورت ہوگی، جے یو آئی فی الوقت اکیلے ہی اپنی مہم جاری رکھے گی۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمن کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان تلخ تعلقات کو نارمل بنانا ہے،بیرسٹر گوہر خان نے قومی اسمبلی سینٹ میں ممکنہ حکومتی قانون سازی پر گفتگو کی۔
دونوں جماعتوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں