“پی ٹی آئی لاہور جلسہ ملتوی: نیا شیڈول کب آئے گا؟”

“پی ٹی آئی لاہور جلسہ ملتوی: 8 ستمبر اسلام آباد جلسے کی تیاری”

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تمام تر توجہ 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان اسلام آباد جلسے کے بعد کیا جائے گا۔
اس سے قبل اسلام آباد میں پی ٹی آئی نے 22 اگست کا جلسہ منسوخ کردیا تھا۔
جلسے منسوخی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کی پیش کش کی تھی۔
اسی لیے صبح سات بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت کاری کی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں