پشاور حکومت کی میڈیکل آفیسرز اور کنسلٹنٹس بھرتی: تنخواہوں پر تقرریوں کا آغاز

پشاور حکومت کی جانب سے میڈیکل آفیسرز اور کنسلٹنٹس کی تقرریوں کا فیصلہ: اضلاع سے ڈیٹا طلب

پشاورحکومت کامیڈیکل آفیسرز اور کنسلٹنٹ بھرتی کرنیکافیصلہ
پشاور حکومت نے پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرز میں میڈیکل آفیسرز اور کنسلٹنٹس کو مقررہ تنخواہوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرز اور کنسلٹنٹس کی خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
اضلاع سے ڈیٹا فراہم کرنے کے بعد محکمہ صحت کے مختلف ہسپتالوں اور بالخصوص پرائمری ہیلتھ کیئر میں میڈیکل آفیسرز کے ساتھ ساتھ کنسلٹنٹس کے لیے بھی مقررہ تنخواہ پر بھرتی شروع کی جائے گی۔
ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے۔
میڈیکل آفیسرز کے ساتھ ساتھ کنسلٹنٹ کی مقررہ تنخواہ کی بنیادپرکنٹریکٹ تقرریاں کی جائیں گی۔
ضلعی افسران کو خالی اسامیوں والے ہسپتالوں کے نام اور میڈیکل آفیسر زاور کنسلٹنٹ کی تعداد سے متعلق ڈیٹا فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات مراسلہ کی موصولی کے24گھنٹے کے اندر فراہم کی جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں